گلگت بلتستان اسمبلی کا دوسرا اجلاس ، سہ ماہی بجٹ ایوان میں پیش
گلگت، 13 جولائی 2026:
اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کا دوسرا اجلاس 13 جولائی 2026 کو طلب کیا، جس میں حکومتِ گلگت بلتستان کا سہ ماہی بجٹ ایوان میں پیش کیا گیا۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی جانب سے جناب محمد علی اختر کو سہ ماہی بجٹ ایوان میں پیش کرنے کے لیے نامزد کیا گیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کی نمائندگی کرتے ہوئے بجٹ دستاویزات اسمبلی میں پیش کیں۔
اجلاس کے دوران بجٹ سے متعلق امور ایوان کے سامنے رکھے گئے، جبکہ معزز اراکین اسمبلی نے کارروائی میں شرکت کی۔ یہ اجلاس صوبے کے مالی امور اور حکومتی
ترجیحات کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوا۔گلگت بلتستان اسمبلی کے دوسرے اجلاس کے دوران نو منتخب اراکین جناب محمد دلپذیر اور جناب محمد نسیم نے اپنے حلف اٹھا لیا۔ ۔ حلف اٹھانے کے بعد دونوں اراکین نے باقاعدہ طور پر اسمبلی کی کارروائی میں شرکت کا آغاز کر دیا۔

