اسلام آباد(پ۔ر)سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے ڈاکٹر ذاکرحسین کو چیف کنزرویٹر گلگت بلتستان کے عہدے پر اہلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر ترقیاب ہونے پر مبارکباد پیش کیا ہے۔سپیکر نے محکمہ سروسز اور محکمہ جنگلات کے حکام کو خراج تحسین پیش کی ہے جنہوں نے محکمے کے اس افضل،متحرک،دیانتدار،مستعد اور توانا فرد کو جوکہ بہتر تعلیمی استعدادکے علاوہ محکمانہ امورو پیشہ وارانہ تجربات میں مہارت کا حامل ہے۔انہیں اس اہم ترین عہدے پر خدمات انجام دینے کا موقع فراہم کرکے محکمے کی استعداد کارمیں بہتری لانے کی کوشش کی ہے جوکہ قابل تحسین بات ہے۔سپیکر نے توقع کا اظہارکیا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر حسین اپنی شبانہ روز کی کاوشوں سے محکمہ جنگلات کی تیز تر ترقی کو یقینی بنائیں گے ،جوحکومت کے لیے سودمند اور عوام کے لیے ایک انتہائی منفعت رسان ادارہ ہے۔سپیکر نے یہ بھی بتایا کہ ڈاکٹر ذاکر حسین محکمے کے اس اعلیٰ عہدے تک اپنی عہدے جوانی میں پہنچا جوکہ ایک خوشکن اعزاز ہے اور ساتھ ہی ساتھ ایک آزمائش بھی ہے۔اللہ تعالیٰ نے انھیں خوش اسلوبی کے ساتھ عہدہ برآ ہونے کی صلاحیتوں سے بھی نوازا ہے جنہیں بروکار لاتے ہوئے وہ اس ادارے کو ایک مثالی ادارہ بنانے میں کامیابی سے ہم کنار ہونگے۔
جاری کردہ
سپیکر جی بی اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد