سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدامحمدناشاد نے گلگت بلتستان سروس ٹریبونل کے جج بیرسٹر میر اخلاق حسین اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی اور ضلع استور کے نوجوان سیاسی ہنما محمدسلیم کے وفات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ ان دونوں مرحومین کو اپنی جوار رحمت اور جنت الفردوس میں مقام عطا فرمائے اور ان کے دوست احباب و پسماندگان کو اس مشکل گھڑی میں صبر کی توفیق عطا کریے۔ سپیکر نے ان دونوں مرحومین کے سماجی اور سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بتایاہے کہ علاقے کے عوام ان دونوں کے خدمات تا دیر یاد رکھیں گے۔
جاری کردہ
سپیکر حاجی فدا محمد ناشاد
جاری کردہ
سپیکر حاجی فدا محمد ناشاد