پریس ریلیزاسلام آباد(پ۔ر)سپیکرگلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پورسے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری شدہ حالیہ فیصلے کے تناظر میں گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سمت،گلگت بلتستان کے بجٹ میں کٹوتی،گلگت سکردو روڑ کی تعمیراتی رفتارو معیار،شتونگ نالے کا رخ سدپارہ ڈیم کی طرف موڑنے کی ضرورت اور اس حوالے سے واپڈا کا تیار کردہ تجدیدی پی سی ون کی منظوری،گلگت سکردو کے لیے پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کی ضرورت،حجاج وذئرین کو فراہمی ویزا کے حوالے سے سکردو میں بائیو میٹرک سہولت کی فراہمی،منقسم خاندانوں کی سہولت اور سیاحت کی فروغ کے لیے سکردو سے کارگل لداخ روڑ کو کھولنے کی ضرورت،جلد انصاف یقینی بنانے کے لیے سپریم اپیلٹ کورٹ اور چیف کورٹ میں خالی آسامیوں پرمیرٹ کی بنیاد پر ججوں کی فوری تقرری،گلگت بلتستان میں مختلف عہدوں پر تقرری کے لیے وفاقی کوٹہ کم کرکے مقامی امیدواروں کی تقرری کی ضرورت،سکردوسے شغرتھنگ استور اور وادی نیلم کے راستے اسلام آباد تک تک روڑ کی تعمیر اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس ملاقات میں وفاقی وزیر نے ایک ایک مسئلے کوانتہائی توجہ سے سننے کے بعد سپیکر کو یقین دلایا کہ وہ ان مسائل کو حل کرنے میں مثبت کردار ادا کرینگے۔انہوں نے یہ بھی بتایاکہ ان میں سے کئی مسائل پر وزیراعلیٰ سے بھی تبادلہ خیال ہوچکا ہے اور وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوا م کوبہتر سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہے۔میری کوشش ہے کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ ملے جس کے لیے تما م ممکنہ وسائل بروکار لائے گے۔گلگت بلتستان سروس میں وفاقی کوٹے کو کم کر کے مقامی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے ذیادہ سے ذیادہ گنجائش پیدا کرنے کے حوالے سے وفاقی وزیر نے بتایا کہ اس حوالے سے ان کا وزیر اعظم سے بھی مشورہ ہوچکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شتونگ نالہ کے پی سی ون کو آئندہ وفاقی ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی کوشش کی جائیگی۔ججزکی خالی آسامیوں کو پر کرنے میں مزید تاخیر نہیں ہوگی۔انہوں نے سپیکر کو یہ بھی اطمینان دلایا کہ پی آئی اے کے کرایوں کوکم کرنے میں بھی کردار ادا کرینگے تاکہ یہ سہولت عوام کے دسترس میں ہو۔کارگل لداخ روڑ کو کھولنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں سے مل کر ہمدردانہ جائزہ لیا جائیگا۔وفاقی وزیر نے سپیکر کو یقین دلایا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے لوگوں کی پاکستان سے محبت اور پاکستان کے لیے دی گئی قربانیوں سے مکمل آگاہ ہے اور ان محب وطن لوگوں کو کبھی بھی مایوس ہونے نہیں دینگے۔
جاری کردہ
سپیکر جی بی اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد
جاری کردہ
سپیکر جی بی اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد