اسلام آباد(پ۔ر) سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے وفاقی حکو مت میں خدمات سر انجام دینے والے بلتستان کے چار سنےئر آفسیران کو قابلیت اور پیشہ ورانہ صلاحیت و تجربات کی بنیادوں پر بیک وقت اکھٹے ترقی ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں مبارکباد پیش کیا ہے۔سپیکر نے بتایا کہ عبدالحمید بلغاری وزارت ترقیات و منصوبہ بندی میں چیف انرجی آفیسر سے ترقی پا کر گریڈ اکیس میں اب سینئر چیف بن گئے ہیں۔خاقان مرتضیٰ اس وقت حکومت سندھ میں محکمہ ای یو بی آئی میں ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں۔کاچو سجاد حیدر خان ایک تجربہ کار سفارت کار ہیں جو کہ اس وقت جکارتہ انڈونیشیا کے پاکستانی سفارت خانے میں فرائض انجام دیں رہے ہیں۔جبکہ سید ابرار وفاقی حکومت اسلام آباد میں ہی خدمات انجام دیں رہے ہیں۔سپیکر اسمبلی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ترقی پانے والے آفیسران ماضی کی طرح آنے والے دنوں میں بھی اپنی دیانتدارانہ محنت اور بھر پور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔
جاری کردہ
سپیکر جی بی اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد
پریس ریلیز