پریس ریلیز
گلگت(پ۔ر)سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے وزیر عدیل شگری کی گلگت بلتستان سے بحیثیت ممبر بیت المال تقرری کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے وزیر عدیل شگری کومبارکباد پیش کیا ہے۔سپیکر نے کہا کہ وزیر عدیل شگری ایک پر عظم ،باصلاحیت اور تعلیم یافتہ نوجوان ہے انکے دل میں عوامی خدمت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھر اہوا ہے۔وہ ایک خاندانی شخصیت ہیں اورلوگوں کے مسائل سے بہتر آگاہ ہیں۔سپیکر اسمبلی نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ انکی اس عہدے پر تقرری سے گلگت بلتستان کے ان افراد کو جو پاکستان بیت المال سے امداد کے مستحق ہیں ان کے مسائل کے حل ہو نے میں مد ملے گی۔سپیکر نے کہا کہ وزیر عدیل شگری اپنی بہتر کارکردگی سے گلگت بلتستان کے عوام اور پاکستان بیت المال کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتے ہوئے بہتر خدمات انجام دیں گے۔ساتھ ہی سپیکر اسمبلی نے وزیر عدیل کو اس اہم عہدے پر فائز کرنے پر وفاقی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

جاری کردہ
عباس علی انفارمیشن آفیسر جی بی اسمبلی